حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی علماء و طلاب کی قم المقدسہ میں انجمن امام حسن عسکری علیہ السلام مشن نے گستاخ رسول فرانس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فرانس نے ان کارٹون کی اشاعت کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا ہے۔
مذمتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:
الأحزاب
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا
یقینا جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو ستاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں خدا کی لعنت ہے اور خدا نے ان کے لئے رسوا کن عذاب مہیاّ کر رکھا ہے. (٥٧)
دنیا میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرائے دشمن نے خلق عظیم، پیامبر گرامئ اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان اقدس میں جسارت کرتے ہوئے رسول مقبول کے کارٹون بناکر کروڑوں غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دلوں کو مجروح کیا۔
ظاہراً جس آتش فتنہ کو ایک متعصب، کینہ پرور، ذھنی مریض، کج فکر، کم نظر، تنگ دل استاد نے روشن کیا جو جلد اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
مگر حقیقت میں حکومت فرانس نے ان کارٹون کی نشر و اشاعت کرکے آگ میں گھی ڈال کر اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا اور بتادیا کہ وہ بھی اس گھٹیا، گھناؤنی اور پست حرکت میں برابر کی شریک ہے۔
لہذا ہم غلامان مصطفی، پیامبر گرامئ اسلام کی شان اقدس میں کی گئی جسارت کی وجہ سے فرانس کی مغرور و متعصب حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ صاحب خلق عظیم، رحمة للعالمين، پیمبر اکرم کی توہین برداشت اور فرانس کی اس نازیبا حرکت پر کبھی خاموش نہیں رہ سکتے۔
یقینا ذلت دشمن رسول کا مقدر ہے